بالی وڈ کے اداکاروں کا ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنا کوئی نئی بات نہیں ۔ اس میں تازہ نام اب نرگس فاخری کا جڑنے جا رہا ہے ۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی نرگس فاخری نے دو ہزار گیارہ میں فلم ’ راک اسٹار‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا ۔ اس کے بعد ’ مدراس کیفے ‘ میں سنجیدہ رول میں نظر آئیں ۔ پہلے جہاں ان کی امیج گلیمرس گرل کی تھی وہیں مدراس کیفے کے بعد لوگ انہیں ایک بولڈ ہیروئن کے طور پر جاننے لگے ہیں ۔ جلد ہی وہ اپنی نئی فلم ’ میں تیرا ہیرو‘ میں نظر آنے والی ہیں ۔ خبر یہ بھی ہے کہ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں بھی نظر آئیں گی ۔ نرگس فاخری ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پال فروگ کے ساتھ کام کریں گی ۔ اس فلم میں نرگس کا رول ایک سیکریٹ ایجنٹ کا ہوگا ۔اداکارہ نرگس فخری جنہوں نے 2011 میں فلم راک سٹار کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انکے پاس اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب زندگی کے بہترین لمحات اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کرسکتی ہوں۔