واشنگٹن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ،جس کے باعث 26 ہزار سے زائد افراد انخلا پر مجبور ہوگئے ۔ آگ نے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورخدشہ ہے کہ 2018 ء میں آگ سے متاثرہ علاقہ پیراڈائز پھر سے آگ کی زد میں آجائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق1400 سے زائد فائر فائٹرزآگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ اب تک 4 فائر فائٹرآگ بجھانے کی کوششوں کے دوران جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ہیلی کاپٹر اور کئی طیارے آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔