جکارتہ، 11 جولائی (یو این آئی) انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگکولو میں بدھ کی رات 5.8 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن ملک کی موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ اس سے اہم لہریں نہیں اٹھیں۔
یہ زلزلہ 22:32 جکارتہ کے وقت کے مطابق (1532 جی ایم ٹی) پر آیا، اس کا مرکز جزیرہ اینگانو سے 145 کلومیٹر شمال مغرب میں، سطح سمندر سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ زلزلے سے اونچی لہریں آنے کی توقع نہیں ہے۔زلزلوں کے اعتبار سے فعال پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہونے کی وجہ سے انڈونیشیا زلزلے کے لیے حساس ہے ۔