روم، 11 جولائی (یو این آئی) اٹلی کے مختلف شہروں میں جمعرات کو شدید گرمی کی لہرکے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ وزارت صحت نے بدھ کے روز روم، وینس اور فلورنس جیسے بڑے سیاحتی مقامات سمیت 13 شہروں میں شدید گرمی کی لہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا اور جمعرات کو سات شہروں اور جمعہ کو 11 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا،
جب کہ دیگر شہری علاقے اسی مدت میں اورنج الرٹ کے تحت رہیں گے۔
اطالوی موسمیاتی حکام کے مطابق، اس ہفتے درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے اور جنوبی سسلی اور سارڈینیا کے سب سے بڑے جزیروں میں درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
عام طور پر، اورنج اور ریڈ الرٹ ملک بھر میں جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔