صیہونی حکومت کے ایمرجنسی شعبے پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایمرجنسی شعبے پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فائر بریگیڈ محکمے اور امدادی شعبے کے درمیان رابطہ شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔
کچھ عرصے قبل مختلف صیہونی مراکز پر لگاتار سائبر حملے ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی تھیں اور واللاسائٹ پر سائبر حملے کے نتیجے میں یہ صیہونی سائٹ تل ابیب کی دسترس سے باہر ہو گئی۔