جونپور:18جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں بخشا، بدلا پور و سجان گنج تھانہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک مسلح مڈھ بھیڑ کے بعد 25 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار بدمعاش کے قبضے سے ایک 32بور پستو ل و تین کھوکھہ کارتوس، ایک زندہ کارتوس ،دوسونے کی چین کے علاوہ نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ایک بدمعاش موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
ایس پی ڈاکٹر اجئے پال شرما نے جمعرات کو بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر بدھ کی رات میں گرام گڑھا سینی پل کے نزدیک بدمعاشوں سے ہوئی مڈھ بھیڑ میں دفاع میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ایک 25 ہزار روپئے کا انعامی بدمعاشاتل گوڑ عرف راجاگوڑ پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جسے پولیس سیکورٹی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ایک ملزم موقع سےفرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار بدمعاش کے خلاف پرتاپ گڑھ اور جونپور کے تھانوں میں کل 30 مقدمے درج ہیں۔