پیٹرولیم، ٹیلی کمیونیکیشن، ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی نجی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 17448کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع کمایا ہے، جو پچھلے مالی سال میں اسی مدت کے دوران 18182 کروڑ روپے کے مقابلے میں چار فیصد کم ہے۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد جاری مالی کھاتوں میں، کہا گیا کہ جون 2024 کو ختم ہونے والی اس سہ ماہی میں اس کی مجموعی آمدنی 257823 کروڑ روپے رہی ہے، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 231132 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی نے کہا کہ ٹیکس کے بعد منافع اور اس کے ذیلی اداروں اور مشترکہ منصوبوں سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے مجموعی خالص منافع 17,445 کروڑ روپے رہا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18,258 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4.5 فیصد کم ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش ڈی امبانی نے کہا کہ “گذشتہ سال کے مقابلے میں سہ ماہی کے لیے مجموعی ای بی آئی ٹی ڈی اے میں بہتری آئی ہے، جس میں صارفین اور اپ اسٹریم کاروباروں کی جانب سے مضبوط تعاون ملا ہے، جس نے کمزور او2سی آپریٹنگ ماحول کی تلافی کی ہے۔