یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک بے مثال آپریشن میں تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بے مثال آپریشن کی تفصیلات جلد میڈیا کے سامنے لائی جائيں گی۔
ادھر الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ تل ابیب کی “بن یہودا” اسٹریٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فوج نے اسرائیل کی جانب آنے والے چار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ تل ابیب پر یمنی فوج کے ڈرون حملے میں امریکی قونصل خانے کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تل ابیب میں دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دورہ امریکہ ملتوی کر دیا۔