نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو کہا کہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی یو جی) پیپر لیک کا معاملہ بہت اہم ہے اور اس پر بامعنی بحث ہونی چاہئے۔
مسٹر برلا نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کئی بار امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک ہوئے ہیں۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ حکومت اس معاملے میں موصول ہونے والی بہترین تجاویز پر غور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام امتحانات اور تعلیمی نظام پر سوال اٹھانا مناسب نہیں ہے، اس سے دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ پر اثر پڑے گا۔ الزامات اور جوابی الزامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ ایسی تجاویز آئیں جو پورے ایوان کے لیے قابل قبول ہوں۔