نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ چھ دہائیوں میں مسلسل تیسری بار کسی ایک حکومت کے اقتدار میں آنے کو جمہوریت کے شاندار سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت جو بجٹ پیش کرنے جارہی ہے بہت اہم ہے اور یہ اگلے پانچ برسوں کے لیے ملک کی حالت اور سمت کا تعین کرے گا۔
پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ”یہ بجٹ امرتکال کا ایک اہم بجٹ ہے۔ ہمیں پانچ سال کا موقع ملا ہے، آج کا بجٹ ان پانچ برسوں کے لیے ہمارے کام کی سمت بھی طے کرے گا اور جب 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہوں گے تب ترقی یافتہ ہندستان کا جو خواب ہے اس کی تکمیل کی مضبوط بنیاد والا بجٹ ملک کے سامنے آئے گا۔
یہ ہر شہری کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان بڑی معیشت والے ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ ہم گزشتہ 3 برسوں میں مسلسل 8 فیصد گروتھ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کر رہے ہیں۔ آج ہندوستان مثبت نقطہ نظر، سرمایہ کاری اور مواقع کے عروج پر ہے۔ یہ اپنے آپ میں ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے تیسری بار واحد حکومت کے قیام کو جمہوریت کے لیے فخر کی بات قرار دیتے ہوئے کہا، ”میں اسے ہندوستان کی جمہوریت کے شاندار سفر میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھتا ہوں۔ یہ میرے لیے ذاتی طور پر اور ہمارے تمام ساتھیوں کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ تقریباً 60 سال بعد ایک حکومت تیسری بار آئی ہے اور اسے تیسری اننگز کا پہلا بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
ہندوستان کی جمہوریت کی شان اس کو ایک باوقار واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ یہ بجٹ سیشن ہے۔ ہم ان ضمانتوں کو بتدریج نافذ کرنے کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں جو میں ہم وطنوں کو دیتا رہا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا، “میں ملک کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کرتا ہوں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔ آج میں درخواست کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے گزشتہ جنوری سے اب تک جتنی طاقت بھی لڑائی لڑنی تھی لڑل لی، ہم نے جو کچھ عوام کو بتانا تھا بتا دیا۔ کچھ نے راستہ دکھانے کی کوشش کی، کسی نے گمراہ کرنے کی، لیکن اب وہ دور ختم ہو چکا ہے، اہل وطن نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
منتخب اراکین پارلیمنٹ کا فرض ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی یہ خصوصی ذمہ داری ہے کہ ہم نے پارٹی کے لئے جتنی لڑائیاں لڑنی تھیں لڑ لیں ، اب آنے والے 5 سال ہمیں ملک کے لیے لڑنا ہے۔ ملک کے لیے ایک اور عظیم بن کر لڑنا پڑتا ہے۔
میں تمام سیاسی جماعتوں سے بھی کہوں گا کہ آئیے ہم پارٹی سے بالا ترہو کر اور صرف ملک کے لیے خود کو وقف کر کے آنے والے چار، ساڑھے چار برسوں کے لیے پارلیمنٹ کے اس باوقار پلیٹ فارم کو استعمال کریں۔