مدھیہ پردیش کے مورینا میں پیر کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں دو کانوڑیوں کی موت ہو گئی۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے کانوڑیوں کے ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ اس ٹرالی پر کانوڑیئے سوار تھے۔ یہ حادثہ مورینا ضلع کے سول لائنز تھانے کے تحت دیوری گھڑیال سینٹر کے قریب پیش آیا ہے۔







