لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد بی جے پی صدر دو شنبہ کواپنے حلقہ میں عوام سے رابطہ کریں گے۔ اس کیلئے تقریباً ایک درجن علاقوں کو پہلے دور کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ روڈ شو کے ذریعہ راج ناتھ مذکورہ علاقوں میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اس کے علاوہ ووٹروں کے رجحان کا بھی اندازہ کریں گے۔ راج ناتھ کے روڈ شو میں ہر طبقہ کو دھیان میں رکھ کر ایجنڈا تیارکیاگیا ہے۔ روڈ شو کے دوران بی جے پی کے لیڈر و مشہور کرکٹ کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود رہیں گے کیونکہ روڈ شو کا آغازناکہ گرودوارا سے کیاجائے گا اس لئے سدھو کی موجودگی میںسکھ طبقہ کواپنے حق میںکرنے کیلئے روڈ شو اہم مانا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لکھنؤ کے موجودہ رکن پارلیمنٹ لال جی ٹنڈن کے یوم پیدایش پر مبارک باد دینے کیلئے راج ناتھ نے اپنے تمام سیل اور مورچہ صدور سے ملاقات
کرنے کے بعد انتخابی حکمت عملی پر غور کیا۔