لکھنؤ(نامہ نگار)انتخابات کے سبب ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے اسٹیٹک ٹیم اور پولیس نے شہر کے الگ الگ تھانہ حلقوں میں چیکنگ مہم چلائی جس میں پولیس نے کافی تعداد میں نقد، ناجائز شراب اور اسلحے برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ موہن لال گنج تھانہ حلقہ کے تحت چیکنگ کے دوران پولیس نے دو گاڑیوں سے کل ۲۱لاکھ ۴۰ہزار روپئے برآمد کئے یہ رقم پولیس نے گنگا گنج کراسنگ پر چیکنگ کے دوران کاروں کو روکے جانے کے دوران برآمد کی۔ اس کے علاوہ اٹونجہ علاقہ میں پولیس نے ٹول ٹیکس پلازا پر گاڑیوںکی چیکنگ کے دوران ۵لاکھ۸۰ہزار روپئے برآمد کئے۔ وہیں قیصر باغ پولیس اور حضرت گنج پولیس نے چیکنگ مہم چلا کر ۱۰لاکھ اور۸لاکھ پانچ ہزار روپئے برآمد کئے۔
گاڑیوں میں ملی رقم کو اسٹیٹک ٹیم نے سیز کر کے جانچ کیلئے انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کر دی ہے۔