مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے جمعرات کو وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کے لیے وقف (ترمیمی) بل 2024 لوک سبھا میں پیش کیا۔ تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اس کی شدید مخالفت کی۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ جو بل پیش کیا جا رہا ہے اسے بہت سوچ سمجھ کر سیاست کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ انہون نے نے کہا جناب صدر، میں نے لابی میں سنا ہے کہ آپ کے کچھ حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں اور ہمیں آپ کے لیے لڑنا پڑے گا۔ میں اس بل کی مخالفت کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے اکھلیش یادو کے دعووں پر سخت اعتراض کیا۔ ایس پی لیڈر کو جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، اکھلیش جی، کیا آپ اس طرح کی بات نہیں کر سکتے، آپ اسپیکر کے حقوق کے محافظ نہیں ہیں؟ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اس کی مخالفت کی۔ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ مذہب اور آئین کے ذریعہ دیئے گئے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایودھیا کے مندر میں کوئی غیر ہندو ہے، کیا کسی مندر کی کمیٹی میں کسی غیر ہندو کو رکھا گیا ہے؟
وینوگوپال نے کہا کہ وقف بھی ایک مذہبی ادارہ ہے۔ یہ معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندو ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے عقیدے کا بھی احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بل مہاراشٹرا اور ہریانہ کے انتخابات کے لیے بنایا گیا ہے۔ آپ نہیں سمجھتے کہ پچھلی بار ہندوستان کے لوگوں نے آپ کو واضح طور پر سبق سکھایا تھا۔ یہ وفاقی نظام پر حملہ ہے۔ . لوک سبھا میں آر ایس پی کے رکن پارلیمنٹ این کے پریما چندرن نے کہا کہ آپ وقف بورڈ اور وقف کونسل کو پوری طرح سے کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔
عبوری حکومت کی مدت کار کیا ہوگی، اس سلسلے میں بدھ کے روز بنگلہ دیشی صدر سے طلبا تحریک کے لیڈران نے تبادلہ خیال کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ حکومت کی مدت کار کم از کم 3 سال ہونی چاہیے۔ حالانکہ اس سلسلے میں تفصیل عبوری حکومت تشکیل پانے کے بعد ہی سامنے آ پائے گی۔
اس درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد نے اپنی ماں سے ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس مشکل دور میں اپنی ماں کو نہ دیکھ پانے اور گلے نہ لگا پانے سے غمگین ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تعلق سے اپنا غم بیان کیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اپنے ملک سے محبت کرتی ہیں اور لوگوں کی موت پر غمزدہ ہیں۔