دربھنگہ، 9اگست (یو این آئی) بہار کے دربھنگہ ضلع میں شراب اسمگلروں کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولس نے تین افرادکو بھاری مقدار میں نیپالی شراب کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگن ناتھ ریڈی نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ضلع میں شراب کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی رات ضلع کے مانیگچھی تھانہ علاقے میں بازار کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک پک اپ وین کو روکا گیا اور اسے چیک کیا گیا ۔
تلاشی کے دوران پک اپ وین میں 22 بوریوں میں رکھی 990 لیٹر نیپالی شراب برآمد کی گئی اور گاڑی ضبط کر لی گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور اور مالک، امود کمار ساہ، جو مدھوبنی ضلع کے لاکاہی تھانہ علاقے کے اٹاری گاؤں کے رہنے والے ہیں، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔