اکولہ۔14اپریل(یو این این) چندرپور پولس اورالیکشن کمیشن کے دستہ نے جہاں انتخاب ہونے والے ہیں وہاں حالات پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے اورآئے دن مختلف مقامات سے لاکھوں کروڑوں روپئے ضبط کیے جارہے ہیں۔آج چندرپور پولس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے دیشی اورغیر ملکی شراب کی ایک ہزار بوتلیں ضبط کی ہیں اوردوافراد کو حراست میں لے لیاہے ۔ واضح رہے کہ ودربھ میں دس لوک سبھا نشستوں کیلئے کل مورحہ ۱۰؍اپریل کو رائے دہی ہوگئی اورتشہیری مہم اختتام پذیرہوچکی تھی کہ تمام شراب کی دکانوں کو سیل کردیاگیاہے مگر پولس نے اسی دوران چھاپہ مارکر ایک ہزارسے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں ۔بتایا جارہاہے کہ رائے دہی کے موقع پر یہ بوتلیں غریب اور مزدور رائے دہندگان میں تقسیم کی جاناتھیں ۔