اورنگ آباد۔14اپریل(یو این این)اورنگ آبادپارلیمانی انتخاب کیلئے حلقہ میں ۶۹؍ہزار ۷۳۶؍نئے رائے دہندگان نے اپنے ناموں کااندراج کروایاتھا ۔پارلیمانی حلقہ میںرائے دہندگان کی ضمنی فہرست مربوط کرد گئی ہے اور نئے رائے دہندگان کی ووٹرلسٹ بنانے کا کام تقریبا ختم ہوچکاہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق ۱۵؍اپریل سے نئے رائے دہندگان میں الیکشن کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت کیلئے دومرحلوں میں مہم روبہ عمل لائے تھی ۔اب جن رائے دہندگان کے نام شامل کیے گئے ہیں انھیں انتظامیہ کے بی ایل او گھر گھر جاکر الیکشن کارڈ تقسیم کریں گے ۔انتظامیہ کی کو شش ہے کہ نئے رائے دہندگان رائے دہی سے محروم نہ رہ جائیں ۔ اور سبھی رائے دہندگان کو پولنگ چٹ ضلع انتظامیہ ہی تقسیم کرے گا جس کے باعث سبھی ووٹرس کو پولنگ چٹ ملنے میں کوئی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ نیز پولنگ چٹ پر کسی بھی امیدوار کی نہ تونشانی ہوگی نہ کسی کی تصویر چسپاں ہوگی ۔