لکھنؤ : گورکھپور ضلع پنچایت کے وارڈ نمبر 43 میں ہوئے ضمنی انتخاب میں منتخب سنجے پاسوان نے اتوار کو ایس پی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ سنجے پاسوان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے یقین دلایا کہ جیت کا یہ سلسلہ 2027 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست میں سماجوادی حکومت بنانے تک جاری رہے گا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی کی ناانصافیوں اور مظالم سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام بی جے پی کی حکومت کو ایک لمحے کے لئے بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ بی جے پی چاہے کچھ بھی کرے، عوام نے اس حکومت کو ہٹانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ 2027 میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔
اس سلسلے میںاکھلیش نے کہا کہ ریاست میں قانون انتظامات تباہ ہوچکا ہے۔ اقتدار کے گھمنڈ میں بی جے پی کے حامی انتشار پر آمادہ ہیں وہ معصوم اور بے گناہ لوگوں پر تشدد کر رہے ہیں۔ بی جے پی امن و امان کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے بجٹ کو بری طرح تقسیم کیا جا رہا ہے۔
عوام کی کوئی سنوائی نہیںہے کسی کو انصاف نہیں مل رہا۔ عوام کو بی جے پی حکومت سے کوئی امیدیں نہیں ہیں۔ ریاست کے عوام امید بھری نظروں سے سماج وادی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع صدر گورکھپور برجیش کمار گوتم،ا سپیکر چلوپار اسمبلی امرجیت یادو، جناردن پردھان، ہریندر یادو سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔