بیجنگ۔ 14 اپریل (یو این این) چین میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے گینگ کے 15ملزمان کو گرفتار کرکے 15 ہزار بندوقیں اور ایک لاکھ 20 ہزار چاقو برآمد کرلئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان تک پہنچنے کے لئے پولیس نے چار ماہ تک تحقیقات کیں ۔ چین کے جنوب مغربی صوبے گوژو میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس اس بڑے گینگ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔