ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے وزن مینجمنٹ کے سلسلے میں اتوار کو ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزن پر توجہ رکھنا کھلاڑی اور اس کے کوچ کی ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ کسی دوسرے کی۔ حالانکہ انہوں نے اپنے اس بیان میں پیرس اولمپکس میں 50 کیلوگرام فری اسٹائل کشتی مقابلے میں وزن بڑھ جانے سے نااہل قرار پاکر تمغہ سے چوکی ونیش پھوگاٹ کا نام نہیں لیا ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ ان کی یہ نصیحت ونیش کے لیے ہی ہے۔









