رہبر معظم نے ایک پیغام میں پیرس اولمپک میں میڈل جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی اولمپک کمیٹی کے سربراہ محمود خسروی وفا نے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو پیرس اولمپک گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
رہبر معظم نے خط کے جواب میں میڈل جیتنے والے ایرانی کھلاڑیوں کی تعریف اور قدردانی کی اور کہا کہ کھلاڑیوں نے اولمپک گیمز میں تمغے جیت کر قوم کا دل خوش کردیا۔
ایران نے پیرس اولمپکس میں 40 کھلاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا اور 12 تمغوں (3 طلائی، 6 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے) کے ساتھ میڈل ٹیبل پر 21 ویں نمبر پر رہا۔