امریکی ریاست مینیسوٹا میں ہند وستانی نژاد بلڈر کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ دراصل ہند نژاد بلڈر فراز یوسف نے مسلمانوں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس ہاؤسنگ سوسائٹی میں 434 گھر، دکانیں، ریسٹورنٹ، کھیل کا میدان اور ایک بڑی مسجد بھی بنائی جانی ہے۔









