میڈیا ذرائع نے تل ابیب میں کار بم کے دھماکے کی خبردی ہے۔ ارنا نے اسرائیلی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب میں کاربم کا دھماکہ ہوا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق کاربم کے اس دھماکے میں ایک پچاس سالہ شخص کے مارے جانے کی خبر ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ شہادت پسندانہ ہوسکتا ہے۔ صیہونی حکومت کے چینل چودہ کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والی شخص کی لاش قابل شناخت نہیں ہے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق اس کارروائی کی ذمہ داری حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے مشترکہ طورپر قبول کی ہے۔