مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 42 فلسطینی شہید اور 163 زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقوں دیر البلاح اور خان یونس میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلاء کے نئے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی دیر البلاح کے کچھ حصوں سے نقل مکانی کر گئے۔









