لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہمارے حملوں سے ہونے والے نقصانات چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے اپنے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بدلے میں اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ حملے اور اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کی تنصیبا ت پر بڑے پیمانے پر حملوں کے دعوے پر حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہمارے آپریشن سے 30 منٹ پہلے لبنان پر حملے شروع کر دیے تھے۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے ہمارے آپریشن پر اثرانداز ہونے میں ناکام رہے۔









