واشنگٹن: ایمازون کے ایک سینئر ملازم نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے کمپنی میں کچھ بھی کام کیے بغیر بڑی تنخواہ اٹھا رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اپنے وائرل ہونے والے اعتراف میں نامعلوم ملازم نے انکشاف کیا کہ وہ گوگل کی جانب سے ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ای کامرس کمپنی ایمازون میں شامل ہوا۔ وہ ایمازون میں سینئر ٹیکنیکل پروگرام مینیجر کے عہدے پر فائز ہے اور اصل میں کچھ کام نہیں کرتا۔ یعنی دیکھا جائے تو اسے درحقیقت کوئی کام نہ کرنے کے 370,000 تنخواہ ملتی ہے جو کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔









