ایئرپورٹ انتظامیہ کو ڈرون کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد پیر کی رات الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تین ڈرونز کا پتہ چلنے کے بعد ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن تین گھنٹے سے زیادہ کے لیے روک دیا گیا اور دہلی سے ایئر انڈیا کی ایک پرواز بھی خدمات میں خلل کی وجہ سے لینڈنگ سے انکار کے بعد واپس لوٹ گئی۔









