ممبئی (ایجنسی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی ہند کی فلموں کے معروف اداکاررجنی کانت کی سادگی اور خوش مزاجی کی قائل ہو گئی ہیں . دیپکا پاڈوکون نے رجنی کانت کے ساتھ ‘ کوچادائیاں میں کام کیا ہے . دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کے دوران مجھے رجنی سر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا لیکن میں ان کی سادگی اور خوش مزاجی کی قائل ہوں . رجنی سر پورے جوش توانائی کے ساتھ سیٹ پر پہنچتے ہیں اور وہاں موجود تمام لوگوں سے گھلتے ملتے ہیں ۔ دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ اتنے سال کام کرنے کے باوجود بھی رجنی سر کے کام کے سلسلے میںجوش کی کوئی کمی نہیں ہے . میں ان کی پرستار ہوں . امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی آنکھوں میں کام کے تئیں ان کی دیوانگی صاف جھلکتی ہے . قابل ذکر ہے کہ کوچادئیا ں۱۲۵؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بنی ہندوستان کی پہلی موشن کیپچر فوٹوریئلسٹک تھری ڈی اینی میشن فلم ہے۔. اس فلم میں رجنی کانت اور دیپکا پاڈوکون کے علاوہ جیکی شراف ، آر شرت کمار ، شوبھنا اور رکمنی وجے کمار کے اہم کردار ہیں . فلم کی ہدایت رجنی کانت کی بیٹی سوندریا نے کی ہے یہ فلم ۹؍مئی کو دنیا بھر کے چھ ہزار سنیما گھروں میں چھ زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز ہوگی ۔وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے کہا ہے کہ وہ اسٹائل و انداز میں اپنی والدہ اجالا کی پیروی کرتی ہیں۔یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی دیپکا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کے اسٹائل میں سادگی اور خوبصورتی دونوں ہی پہلو دکھائی دیتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ بچپن سے والدہ کو دیکھتی آ رہی ہیں وہ ایک اسٹائل آئیکون تھیں چونکہ وہ اپنی والدہ کے انداز سے بے حد متاثر تھیں اس لیے انھوں نے ان ہی کا اسٹائل اور انداز اپنایا۔اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے کبھی بھی بھاری جیولری اور دیگر غیر ضروری سامان آرائش کا استعمال نہیں کیا یہ عادت ان میں والدہ سے منتقل ہوئی ہے وہ کسی بھی لباس کے ساتھ سادہ گھڑی اور سادہ جیولری پہننا پسند کرتی ہیں۔