بارہ بنکی : ضلع کے لونی کٹراتھانہ پولیس کے ذریعہ اکھیاپور انڈر پاس کے پاس رات کی چیکنگ کے دوران تین بدمعاشوں کو گرفت میں لیاگیا۔ پولیس ٹیم کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے بدمعاشوںنے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگیا۔
گرفت میں آئے بدمعاشوں کی شناخت راہل کوری ولد رام چندر ساکن گنگا پور سنسارا تھانہ حیدر گڑھ، للت کشور ترویدی ولد رام سیوک ساکن فتح پور تھانہ لونی کٹرا،ارونیش سنگھ ولد رام بہادر ساکن دھر کوئیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
جبکہ زخمی بدمعاش راہل کوری کو علاج کیلئے اسپتال بھیجا گیاہے۔ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں کے قبضہ سے تقریباً ۶پیٹی دیسی شراب ،ایک عدد طمنچہ، ایک عدد کھوکھا، ایک عدد زندہ کارتوس اور ایک آٹو گاڑی برآمد کی گئی ہے۔ان کے خلاف تھانہ لونی کٹرا میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔