ممبئی ۔ ناقدین کی جانب سے بھلے ہی یہ تنقیدیں کی جاتی رہیں کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں پر اضافی دباؤ بڑھ رہا ہے اور اس سے بین الاقوامی کیلنڈر بھی متاثر ہو رہا ہے تاہم رائل چینلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے آج کہا کہ آئی پی ایل کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آرام کرنے اور خود محظوظ ہونے کا موقع ملتا ہے ۔ ویراٹ کوہلی نے ٹیم کی جرسی کی اجرائی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم جتنا کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں اتنا ہی آئی پی ایل میں مزید بہتر ہیں ۔
آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کیلئے تفریح ہے ۔ ہر کوئی انٹرنیشنل شیڈول سے یہاں آ کر کچھ آرام محسوس کرتا ہے ۔ یہاں ماحول بہت اچھا ہوتا ہے اور ہم کوشش کرینگے کہ اس سے مستفید ہوسکیں۔ کوہلی کو حالیہ اختتام پذیر ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پلئیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ت
ھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس بار رائل چیلنجرس بنگلور کو اپنا پہلا خطاب دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ٹرافی حاصل کرنے کی سمت آگے بڑھیں۔ ہم نے مزید کچھ بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ میں بہترین مظاہرہ کرینگے ۔ کوہلی نے کہا کہ ہم ہرمرتبہ کوشش کرتے ہیں کہ کامیابی حاصل کریں اور ہم ایک طاقتور ٹیم ہیں۔ ہم کوشش کرینگے کہ کامیابی حاصل کریں کیونکہ ہمارے پاس بہترین کھلاڑیوں کا امتزاج ہے اور اس مرتبہ ہم اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرینگے ۔ اسٹار بلے باز نے اس موقع پر صحافیوں کے زیادہ کچھ سوالات کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ وہ بہت مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فوری ائرپورٹ روانہ ہونا ہے ۔ انہیں آئی پی ایل میں کھیلنا ہے ۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ مجھے آئی پی ایل میں دیکھیں تو یہ الگ بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پانچ منٹ میں روانہ ہونا ہے تاکہ ان کی پرواز مس نہ ہوجائے ۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے اس بار چینی ٹیلی کام کمپنی ہیوائی کو اپنا اسپانسر بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ٹیم اور خود ان کیلئے بھی اعزاز ہے کہ ہیوائی جیسی کمپنی ان کے ساتھ ہے ۔
یہ کمپنی دنیا بھر میں کچھ بڑی ٹیموں کو اسپانسر کرتی ہے اور یہ ہمارے لئے اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئی پی ایل میں جاریہ سال رائل چیلنجرس بنگلور کا سال ہوگا ۔