لکھنؤ: جنیشور مشر پارک میں سیر وتفریح کیلئے آنے والے لوگ اب زیادہ دیر تک ٹھہر سکیں گے۔ ایل ڈی اے وی سی پرتھمیش کمار نے بتایا کہ پارک کھلنے اور بند ہونے کے اوقات میں ایک گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔ نئے بندوبست کے تحت جنیشور مشر پارک اب صبح 5 بجے سے رات 10بجے تک کھلا رہے گا۔
ایل ڈی اے سکریٹری وویک شریواستو نے بتایا کہ جنیشور مشر پارک میں موجودہ وقت میں رائج نظام کے تحت گرمیوں میں پارک صبح 5بجے سے رات 9بجے تک کھلتا ہے جس میں صبح 30:8بجے سے رات آٹھ بجے تک داخلہ کیلئے ٹکٹ کا بندوبست ہے۔
وہیں سردیوں میں پارک صبح 6 بجے سے رات 8بجے تک کھلتا ہے جس میں صبح 30:8بجے سے شام 6بجے تک داخلہ کیلئے ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔
پارک میں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ سیر وتفریح کیلئے آتے ہیں۔ جس میں بچے، نوجوان، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ پارک میں تفریح کیلئے کڈس پلے ایریا، 5 ڈی موشن پکچر گیلری، ملٹی میڈیا واٹر اسکرین لیزر شو، ای-بائک سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔
پارک کھلنے اور بند ہونے کا وقت بڑھنے سے پارک میں گھومنے کیلئے آنے والے لوگ دیر تک پارک میں گھومنے کا لطف اٹھا سکیں گے۔ نئے بندوبست کے تحت گرمیوں میں پارک صبح5بجے سے رات دس بجے اور سردیوں میںصبح 6بجے سے رات دس بجے تک کھلے گا۔
صبح 30:8 بجے سے رات 9بجے تک پارک میں داخلہ کیلئے ٹکٹ لینا ہوگا۔ اسی کے ساتھ ایل ڈی اے وی سی نے پارک کے حفاظتی بندوبست کو مزید بہتر کرنے کے احکام دئے جس پر 20اضافی سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔