حال ہی میں یہ تحقیق ہوئی ہے کہ گہری پیلی اور ہری سبزیوں میں ایک ایسا کیمیائی مادہ ہوتا ہے جو تادیر ہماری آنکھوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔ مشاہدہ یہ کیا گیا ہے کہ ۷۵برس سے کم عمر کی وہ خواتین جو مٹر برو کلی(گوبھی کی گہرے ہرے رنگ کی ایک قسم) اسکواش(میٹھے کدو کی ایک قسم) اور بھنے دانے بہت کھاتی رہی تھیں انہیں انحطاط جوف چشم نسبتاً کم واسطہ پڑا جو بڑھتی ہوئی عمر کا ایک تحفہ ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہری اور پیلی سبزیوں میں پائے جانے والے کیمیائی مرکبات اس نیلی روشنی کو جذب کر لیتے ہیں جو پردہ چشم کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا سکتی ہے یہ مرکبات آنکھ کی جھلیوں کو تقویت پہنچانے کے علاوہ ان سالموں کا صفایا کر دیتے ہیں جو خلیوں کیلئے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔
انحطاط جوف جسم کی بیماری ۵۰سال کی عمر کے بعد اکثر لوگوں میں بینائی کے ضائع ہونے یا اندھے پن کا سبب ہوتی ہے جو
جشم پردہ چشم کے مرکز میں ہوتا ہے جہاں آنکھ میں داخل ہونے والی روشنی کی شعاعیں مرتکیز ہوتی ہیں اس کا تعلق سامنے اور قریب کی نگاہ اور رنگ سے ہے جوف چشم کے انحطاط کی وجہ یہ ہے کہ اس کے خلیوں کو نقصان پہنچ جاتا ہے اور وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ فی الحال اس بیماری کا کوئی علاج تو نہیں ہے لیکن اس خرابی کی رفتار کو سست کرنے کیلئے بعض طریقے آزمائے جا سکتے ہیں ایک امریکی تحقیقی کے دوران ۱۷۰۰؍ایسی خواتین کے کوائف جمع کئے گئے جن کی عمریں ۵۰؍اور ۷۵کے درمیان تھی۔
کوائف کے تجزیے سے نتیجہ نکالا گیا کہ جو خواتین ۷۵ سال سے کم عمر کی تھیں اور جنہوں نے ۱۵سال پہلے کے عرصے میں کیروٹی نوائڈزلیوٹن (صفرہ) نامی کیمیائی مرکب خوب کھائے تھے جو ہری پتوں والی سبزی بھٹے کے دانوں اسکواش(کدو) پروکلی اور مٹر میں پائے جاتے ہیں ان کیلئے اس بیماری کا خطرہ کم ہوگیا۔ ان سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کی تصدیق کیلئے مزید تحقیق پر زور دیا ہے جو لمبے عرصے سے یہ بات کہی جاتی رہی ہے کہ گاجر آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے لیکن بعض لوگ اس بات کو یہ کہہ کر منسوخ کر دیتے ہیں کہ یہ بڑے بوڑھوں کی بنائی ہوئی بات ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کچھ وزن ہو سکتا ہے کیونکہ گاجر میں پایاجانے والا کیمیائی مادہ کیروٹین حیاتین الف میں تبدیل ہوجاتا ہے جو دیگر مقویات کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی صحت کیلئے نہایت اہم ہے۔
برطانیہ میں بینائی سے تعلق رکھنے والے ادارے کی ایک ماہر نے یہ بات کہی ہے کہ بینائی کی حفاطت کیلئے ان کا ادارہ ہمیشہ ایک صحت بخش غذا کھانے کا مشورہ دیتا ہے جس میں مختلف قسم کے پھل اور سبزی شامل ہیں۔