گیہوں، قدرے گرم تر، سب غذاؤں سے بہتر ہے۔ بالکل تازہ فصل کا گیہوں گرم زیادہ ہوتا ہے تین ماہ بعد استعمال کرنا چاہئے ایک سال کے بعد گیہوں پرانا ہو جاتا ہے اور اس کی تاثیر کم ہونے لگتی ہے۔ گیہوں کی روٹی جسم کو مضبوط بناتی ہے ، خون ، گوشت پیدا کرتی ہے دل ، دماغ اور آنکھوں کو طاقت بخشتا ہے۔ اس کی کچی روٹی اور جلی ہوئی روٹی دونوں صحت کیلئے مضر ہیں باسی روٹی، دیر میں ہضم ہوتی ہے اور زیادہ باسی روٹی پیٹ میں درد پیدا کرتی ہے بھٹی میں بھنا ہوا گیہوں طاقت بخش ہے اس میں تھوڑا گڑ یا شکر ملا نا مفید ہے گیہوں کا حلوہ بہت طاقت بخش ہے دیر میں ہضم ہوتا ہے۔ جریان احتلام ، آتشک ، سوزاک کے مریضوں کو جن کا ہاضمہ درست ہو مفید ہے۔ گیہوں کی دلیا بہت جلدی ہضم ہو جاتی ہے میدہ کبھی استعمال نہ کرنا چاہئے۔ باسی روٹی کھٹی چھاچھ میں بھگو کر آنکھوں کے اوپر باندھنے سے آنکھوں کی اٹکن سرخی اور درد دور ہوتا ہے نہر کے پانی سے جو زمین سینچی جائے اس کی بنسبت برساتی یا کنویں کی زمین کا گیہوں زیادہ طاقت بخش ہوتا ہے سفید کی نسبت لال بہتر ہوتا ہے۔گیہوں کا تیل بھی بہت مفید ہے۔