طبی ما ہرین کی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈے اور آڑو کے استعمال سے دل کے دورہ کو کم کیا جا سکتا ہے۔عام طور پر لوگ بڑھتی عمر میں انڈوں کا استعمال ترک کر دیتے ہیں لیکن یہ سوچنا غلط ہے انڈوں کا استعمال دل کے دورہ میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ما ہرین کے مطابق آ ڑو ایک نہایت صحت بخش پھل ہے اور اس کا استعمال دل کے دور ے کے خطرے کو کا فی حد تک کم کر تا ہے۔ آڑو کے استعما ل سے خو ن میں چکنا ئی کی سطح کم ہو تی ہے جبکہ مدا فعتی نظا م بھی مضبو ط ہو تاہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کو آڑو فو لاد سے بھر پو ر ہونے کے باعث جسم میں خو ن کی کمی کو دور کر تا ہے جبکہ اس میں مو جو د فا ئبر نظا مِ انہضام کو مضبو ط بنا نے اور کینسرسے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
عا م طو رپر بڑی عمر کے افراددل کے تحفظ کیلئے انڈوں کااستعما ل ترک کر دیتے ہیں لیکن امریکی ما ہرین کی ایک تحقیق سے ثا بت ہوا ہے کہ انڈو ں کا استعما ل دل کے لیے مفید ہے۔تحقیق کے مطابق انڈوں میں مو جودقدرتی اجزاء دل میں پیدا ہونے والے نقا ئص کو دور کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں اورپروٹین سے بھرپور انڈوں میں سیچوریٹڈ فیٹ (Saturated Fat) پا یا جا تا ہے جو جسم میں داخل ہو کر جمتا نہیں۔ماہرین کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کم ازکم ۶؍انڈے کھا نے چا ہئے جو ناصرف دل کی صحت کیلئے فائدے مند ہیں بلکہ ان کے انسانی صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات بھی مر تب نہیں ہوتے۔