ممبئی: ملائیکہ اروڑہ سے متعلق افسوسناک خبر آ رہی ہے۔ اداکارہ کے والد اس دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائکہ اروڑہ کے والد نے باندرہ میں اپنے گھر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے، یہ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے کا ہے۔ اس خبر کے بعد ملائکہ اروڑہ ممبئی سے پونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔ اس وقت اداکارہ کے والد کی میت بابا اسپتال میں رکھی گئی ہے۔
یہ خبر آتے ہی ملائیکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اداکارہ کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملائکہ اروڑہ کے والد نے چھٹی منزل کی گیلری سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
باندرہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فی الحال پولیس کو جائے وقوع سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائکہ کے والد کچھ دنوں سے بیمار تھے۔
جس وقت انیل اروڑہ نے خودکشی کی، ملائکہ اروڑہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔ صبح کے وقت وہ پونے میں تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ پونے سے ممبئی کے لیے روانہ ہو گئیں۔ اس خبر کے بعد کئی مشہور شخصیات بھی اداکارہ کے گھر پہنچ رہی ہیں۔