آسام کے آن لائن ٹریڈنگ گھوٹالے میں ملزم آسامی اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر طارق بورا نے جمعرات کو پولیس کے سامنے خود سپردگی کر دی۔ آسام پولیس کے ڈی جی پی گیانندر پرتاپ سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا “اب ان کا کھیل ختم ہو گیا ہے، ایس ٹی ایف کی ٹیم کو مبارکباد”۔ واضح ہو کہ ٹریڈنگ گھوٹالے کی جانچ کے لیے آسام کی پولیس کا ایک خصوصی دستہ (ایس ٹی ایف) تشکیل کیا گیا تھا۔









