سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی،سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔









