واشنگٹن، 16 ستمبر (یو این آئی) سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فلوریڈا گولف کلب میں فائرنگ کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
پام بیچ کاؤنٹی پولیس کے شیرف ریک بریڈ شا نے ایک نیوز کانفرنس میں اس خبر کی تصدیق کی۔
بریڈشا نے کہا کہ موقع پر ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہمیں ایک گواہ ملا جو ہمارے پاس آیا اور بتایا کہ اس نے ایک شخص کو جھاڑیوں سے بھاگتے ہوئے دیکھا اور اس نے گاڑی کی تصویر کھینچی۔
انہوں نے کہا کہ گواہ کی اطلاع کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کار کی شناخت کی۔ جیسے ہی کار مارٹن کاؤنٹی کی طرف جا رہی تھی، پام بیچ پولیس نے گاڑی کو روک کر اس شخص کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اے کے-47 اسالٹ رائفل، دو بیگ اور ایک گو پرو ایکشن کیمرہ جھاڑیوں سے ملا ہے جہاں یہ شخص چھپا ہوا تھا۔