بغداد، 17 ستمبر (یو این آئی) عراق کی جنگجو تنظیم شیعہ ملیشیا گروپ نے پیر کی صبح وادی اردن میں اسرائیلی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ “غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر” کیا گیا تھا اور “دشمن کے مضبوط ٹھکانوں” کو نشانہ بنانے کا عزم کیا گیا ۔
دریائے اردن کے کنارے والی وادی اردن اسرائیل اور مغربی کنارے کے ساتھ اردن کی مغربی سرحد بناتی ہے۔ یہ مغربی کنارے کی واحد سرحد ہے جو براہ راست اسرائیل سے نہیں ملتی۔ وادی اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی ا سٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے اسرائیلی فوجی دستوں کی طرف سے بہت زیادہ گشت کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل فلسطین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں خطے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی حملے کیے ہیں۔