پلوامہ :زندگی میں پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے والوں کو توصیفی اسناد سے نوازا گیا: یو این آئی اردو کے مطابق کئی پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن عملے نے پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں کو اعزازی اسناد سے نوازا۔
رائے دہندگان نے اس موقع پر کہا کہ اس بار بدلاؤ کے حق میں وہ ووٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر وہ اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ الیکشن کے بعد نئے جموں و کشمیر کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا۔
جموں و کشمیر میں صبح 9 بجے تک 11.11 فیصد ووٹنگ
جموں و کشمیر میں صبح 9 بجے تک 24 سیٹوں پر مجموعی طور پر 11.11 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
اننت ناگ – 10.26 فیصد
ڈوڈہ – 12.90 فیصد
پٹھان کوٹ – 14.38 فیصد
کولگام – 10.77 فیصد
پلوامہ – 9.18 فیصد
رام بن – 11.91 فیصد
شوپیاں – 11.44 فیصد
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے اے میر نے ڈالا ووٹ
جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے تحت 24 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ پلوامہ، کولگام اور کشتواڑ میں صبح سے ہی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ووٹرز میں خواتین کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے۔ اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری جی اے میر نے اننت ناگ کے ڈورو اسمبلی حلقہ میں ووٹ ڈالا۔ میر ڈورو سے اتحاد کے امیدوار بھی ہیں۔
وزیر اعظم مودی کی جموں و کشمیر کے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل
وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے آغاز پر میں آج ووٹ ڈالنے والے تمام حلقوں کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے جشن کو مضبوط کریں۔ میں خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔‘‘
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے تحت 24 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز
جموں و کشمیر میں آج صبح 7 بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جس دوران لاکھوں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کے لیے سیکورٹی فورسز اور ایجنسیوں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے مہاجر کشمیری پنڈتوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے ہیں۔