امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی ایک آنکھ سے محروم ہو گئے۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی دوسری آنکھ شدید متاثر ہے۔ اخبار نے کہا کہ ایران کے سفیر مجتبیٰ عمانی کو علاج کے لیے تہران منتقل کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیجر حملے میں بڑی تعداد میں حزب اللّٰہ ممبران کی آنکھیں ضائع ہوئی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی بات مسترد کر دی۔
اسرائیل کے پیجر دھماکوں میں ایرانی سفیر بھی زخمی
ایرانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع ہونے کی اطلاعات غلط ہیں، وہ صرف زخمی ہوئے ہیں، ان کا علاج ہو رہا ہے تاہم آنکھ ضائع ہونے کی بات غلط ہیں۔
علاوہ ازیں لبنانی وزارت صحت نے عوام سے زخمیوں کےلیے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے لبنان میں ہونے والے پیجر ڈیوائسز دھماکوں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا اشارہ دے دیا ہے۔