لکھنؤ۔(نامہ نگار)۲۰۱۲ء میں کرشنا نگر پولیس پر گولی چلاکر مفرور لٹیرے کو کرشنا نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے۔ گرفتار لٹیرا رائے بریلی میں بی ایس سی کا طالب علم ہے ۔ خبر کے مطابق کرشنا نگر علاقے میں ۲۰۱۲ میں لوٹ کی واردات انجام دینے کے بعد دو بدمعاش انوپ یادو اور رائے بریلی کا باشندہ دیپو مشرا فرار ہوگئے تھے۔ کرشنا نگر پولیس نے دونوں لٹیروں کو ناکاعلاقے سے گرفتار کرلیا۔ دیپو مشرا پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ جبکہ انوپ یادو ایک مکان میں گھس گیا تھا۔ پولیس نے انوپ یادو کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے دیپو مشرا فرار تھا۔ پیر کی صبح کرشنا نگر کی پولیس نے سر
ویلانس اور مخبر کی مدد سے ایک آشرم کے قریب سے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ دیپو کا آبائی وطن رائے بریلی ہے۔ اور وہاں وہ بی ایس سی کا طالب علم ہے ۔ دیپو کے خلاف رائے بریلی میں دو ، کرشنا نگرمیں ایک اور ناکہ کوتوالی میں ایک مقدمہ درج ہے۔