سیول ؛جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 9نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات کے دوران جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ شن وون سک نے ایک ٹی وی پروگرام میں شمالی کوریا کے ساتویں جوہری تجربے کے امکان کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اْن کے اشارے پر ملک کسی بھی وقت ایٹمی تجربہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کو ابھی ایک سے زیادہ تجربات کی ضرورت ہے،تاہم وہ تزویراتی فائدہ ملنے کی صورت میں جوہری تجربہ کرے گا۔دوسری جانب جوہری طاقت سے چلنے والے امریکی آبدوز کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئی،جس پر شمالی کوریا کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔