کانپور: پولیس کمشنر اکھل کمار نے سنیچر کو کئی تھانہ انچارجوں کے کام کے حلقوںمیں تبدیلی کی تو کئی کو تھانوںکا اضافی انسپکٹر انچارج بھی بنایاہے۔اکھل کمار نے شہر کے نظم ونسق کو درست کرتے ہوئے کئی تھانیداروںکو ادھر سے ادھر کیاہے،اس پھیر بدل سے کانپور پولیس کے طرزعمل میں اورزیادہ بہتری کی امید ہے۔
جاری حکم کے مطابق پردیپ کمار سنگھ انچارج انسپکٹر گھاٹم پور کو گووند نگر کاانسپکٹر بنایاگیاہے۔پرشانت کمار مشرا انسپکٹر انچارج گووند نگر کو انچارج خاتون جرائم کے ساتھ ساتھ انچارج اینٹی زمین مافیا سیل ، نارکوٹکس سیل ،سمن سیل اور لائسنسنگ سیل بنایاگیاہے۔دھننجے کمار پانڈے پی آر او پولیس کمشنر کو انسپکٹر انچارج گھاٹم پور بنایاگیاہے۔درگیش مشرا اے ایچ ٹی یو تھانہ سے انچارج انسپکٹر گوال ٹولی بنائے گئے۔پروین کمار انسپکٹر انچارج گوال ٹولی سے انسپکٹر تھانہ اے ایچ ٹی یوبنائے گئے۔ اسی طرح اروند کمار سنگھ انسپکٹر انچارج بادشاہی ناکہ سے انسپکٹر انچارج شیوراج پور بنائے گئے۔برجیش کمار انسپکٹر انچارج شیوراج پور سے اضافی انسپکٹر بجریا، شرد ولاس انچارج انسپکٹر پولیس لائن سے جرائم برانچ،جناردن سنگھ یادو جرائم برانچ سے انسپکٹر انچارج ارول بنائے گئے ہیں۔