حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصراللہ کی تدفین کے وقت اور مکان کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین کے حوالے سے مختلف خبریں زیرگردش ہیں۔
بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ شہید حسن نصراللہ کو بیروت میں تشییع کے بعد کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی تدفین ہوگی۔ حزب اللہ کے رہنماوں نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
شرق الاوسط کے مطابق حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ شہید حسن نصراللہ کو تدفین کے لئے عراق نہیں لے جایا جائے گا۔ ان کی تشییع اور تدفین لبنان میں ہوگی البتہ اس کی تاریخ ابھی تک معین نہیں کی گئی ہے۔
Video Player
00:00
00:00