واشنگٹن، 30 ستمبر (یو این آئی) امریکہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے گردابی طوفان ہیلن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔
سی این این نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ طوفان ہیلن سے اتوار کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد 65 تھی۔ یہ اموات جنوبی کیرولائنا، جارجیا، فلوریڈا، نارتھ کیرولینا، ورجینیا اور ٹینیسی ریاستوں میں ہوئی ہیں۔
پاورآؤٹیج ویب سائٹ کے مطابق ان ریاستوں میں اتوار کی شام تک تقریباً 21 لاکھ صارفین بجلی سے محروم رہے۔
براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ مواصلاتی نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں۔
یہ طوفان جمعرات کی رات دیر گئے امریکہ پہنچا اور جمعہ کو کمزور ہو کر ٹراپیکل طوفان میں تبدیل ہو گیا۔
امریکی فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی نے ہفتے کو دیر گئے کہا کہ اس نے امدادی کارروائیوں اور آفت کے نتائج کو کم کرنے کے لیے 3,200 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے ہیں۔