شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کی ھمہ جانبہ حمایت اور اس کی مدد کر رہا ہے۔
حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سید حسن نصرالله کی شہادت کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں آپ کو اپنی زندگی کے انتہائی تکلیف دہ لمحات میں بیان کر رہا ہوں اس لئے کہ ہم نے ایک پیارے انسان، ایک بھائی اور شفیق باپ کو کھو دیا۔









