پیرس، 15 اپریل (یو این آئی) فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند اور امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے مشرقی یوکرین میں پچھلے کچھ دن سے جاری تشدد اور روسی مداخلت کے معاملہ پر راجدھانی پیرس میں ایک میٹنگ کی۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر فکر مندی ظاہر کی اور امید کی کہ یوکرین کے مسئلہ پر جمعرات کو جنیوا میں یوکرین۔ لاطینی امریکہ اور یورپ کے وفد کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس پر بحث کی جائے گی نیز صورتحال کو بگڑنے سے روکا جائے گا۔روسی نواز لڑاکوں نے مشرقی یوکرین کے ایک تھانے اور انتظامیہ کی ایک عمارت پر قبضہ کرلیا تھا۔