ایران کے حملوں کے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا ہے۔ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس بنکر میں طلب کرلیا جبکہ
ایران کے ساتھ ساتھ لبنان کے علاقوں سے بھی اسرائیل پر میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں ۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلیوں کو تاحکم ثانی شیلٹر میں رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔