بیجنگ، 2 اکتوبر (یو این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے مسٹر شیگیرو ایشیبا کو جاپان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ مسٹر جن پنگ نے منگل کو کہا کہ چین اور جاپان پڑوسی ہیں، جنہیں صرف ایک سمندر نے الگ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین-جاپان تعلقات دونوں لوگوں کے لئے پرامن بقائے باہمی، لازوال دوستی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی راہ پر چلنے سے متعلق بنیادی مفادات کی تکمیل کرتے ہیں۔
مسٹر جن پنگ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ جاپان دونوں ممالک کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں قائم کردہ اصولوں اور اتفاق رائے پر عمل کرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اورایک تعمیری اور مستحکم چین-جاپان تعلقات استوار کرنے کی کوشش میں ایک ہمہ جہت انداز میں باہمی فائدے کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دے سکتا ہے۔ یہ رشتہ نئے دور کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے بھی مسٹر ایشیبا کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ مسٹر لی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنا چاہئے اور دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کو بڑھانا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔